شہر میں سوائن فلو کا وائرس جاں لیوا صورت اختیار کر گیا

شہر میں سوائن فلو کا وائرس جاں لیوا صورت اختیار کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوھدری: سوائن فلو میں مبتلا دو مریض دم توڑ گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں مزید  نو مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سوائن فلو کا وائرس خونی شکل اختیار کر گیا ہے۔  سوائن فلو سے رواں سال کی پہلی دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں فاروق ہسپتال میں زیر علاج بہتر سالہ رشیدہ بی بی اور جناح ہسپتال میں زیر علاج اڑتالیس سالہ غلام سرور شامل ہیں۔

غلام سرور کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق اسکی ہسپتال میں موت واقع ہونے کے دو روز بعد ہوئی ہے۔ رشیدہ بی بی بھی  چھبیس دسمبر سے فاروق ہسپتال  میں زیر علاج تھیں لیکن جانبر نہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ شہر میں  سوائن فلو کے مشتبہ مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

 چوبیس گھنٹوں کے دوران  ڈاکٹرز ہسپتال میں تین ، میو اور سی ایم ایچ ہسپتال میں سوائن فلو کے دو دو مشتبہ مریض داخل  ہوئے ہیں۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال اور اتفاق ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں  اس وقت سوائن فلو کے مجموعی طور پر تیس مشتبہ مریض بدستور زیر علاج ہیں۔