زاہد چوہدری: شہر میں سوائن فلو وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کے چار نئے مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہو گئے۔ زیر علاج مشتبہ مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حمید لطیف اور سرجی میڈ ہسپتال میں سوائن فلو کے دو دو مشتبہ مریض سامنے آ گئے۔ سوائن فلو کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں پانچ کنفرم جبکہ زیر علاج مشتبہ مریضوں کی مجموعی تعداد پچیس ہوگئی۔ ڈاکٹرز ہسپتال میں سات، حمید لطیف ہسپتال میں پانچ، جناح اور سرجی میڈ ہسپتال میں تین تین، شالامار ہسپتال میں دو مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔ میو ہسپتال، فاطمہ میموریل، اتفاق، فاروق ہسپتال، اور شیخ زید ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض زیر علاج ہے۔