(زین مدنی) پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا بڑا ایکشن، ای مانیٹرنگ کے دوران تھیٹر ڈراما میں غیراخلاقی اور غیر سنسر شدہ گانوں پر پرفارم کرنے پر 10 اداکاراؤں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے غیراخلاقی اور غیر سنسر شدہ گانوں پر پرفارم کرنیوالی اداکارہ صائمہ چوہدی، افشاں خان اور اقرا خان، اداکارہ حسنہ جٹ، ثمر ملک اور معصومہ ملک کو نوٹسز جاری کر دیئے پہں۔
اس کے علاوہ اداکارہ جیاء چودھری، پھول چودھری، ثناء ملک اور چاہت چودھری کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے، تمام اداکاروں کو دو روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔پکار انتظامیہ نے کارروائی کے لیے ڈی سی کو خط بھی ارسال کر دیا ہے،جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کسی کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔