ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات بند

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات بند کر دی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد یہ سہولیات سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہیں ہو سکی، جس کے باعث وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

انشورنس کمپنی نے واضح کیا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بھی ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھنے میں آیا۔

 ذرائع کے مطابق 15 فروری کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات بند کر دی ہیں، جس سے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔