عابد چودھری: لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں دو بہنوں کے ساتھ گھر بلا کر دھوکے سےمبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم ضیاء نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو گھر بلایا اور بعد ازاں دھوکے سے انہیں مون لائٹ ہوٹل لے گیا جبکہ مقدمے کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہوٹل مالک اور مینیجر کی مبینہ معاونت سے تین ملزمان نے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ویڈیو بھی بناتے رہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں ہوٹل مالک عمران اور مینیجر عرفان کو بھی مقدمے میں نامزد کرلیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان ضیاء، خرم اور بلال کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انھیں گرفت میں لے لیا جائے گا۔