ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپارکو کا بڑا کارنامہ، نیوی گیشن پوزیشننگ میں تاریخی پیشرفت

سپارکو کا بڑا کارنامہ، نیوی گیشن پوزیشننگ میں تاریخی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سپارکو  نے نیوی گیشن پوزیشننگ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ چولستان ریلی میں جدید ترین نیویگشن سسٹم کامیابی سے لانچ کردیا گیا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سپارکو کا جدید پاک ایس بی اے ایس نیویگیشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے ۔ جس نے صحرا میں اعلیٰ درستی اور سگنل کی پائیداری کا مظاہرہ کیا، نئی ٹیکنالوجی سے مقام کے تعین میں عام سسٹم کے مقابلے نمایاں بہتری آئی، ریلی ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ میں غیر معمولی فائدہ ہوا۔

 پاک ایس بی اے ایس آفات کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں معاون ہوگا، ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی میں محفوظ اور مؤثر نیویگیشن کی سہولت ملے گی، سروے اور نقشہ سازی میں پوزیشننگ کی غلطیوں اور لاگت میں کمی آئے گی،جبکہ جدید سسٹم عوامی تحفظ  اور تکنیکی خودانحصاری کو مضبوط بھی کرے گا۔