اسرارخان : ہنجروال پولیس نے ون فائیو کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری حامد محمود کے مکان پر قبضہ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم آفتاب نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے حبیب پارک منصورہ میں مکان پر قبضہ کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم آفتاب کو گرفتار کر لیا، جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج، دیگر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس کی بروقت کارروائی پر شہری حامد محمود اور اہلخانہ کی پولیس کو دعائیں۔