سٹی42: بھارت کا کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئینز ٹرافی کو غیر اہم ظاہر کرنے کے لئے آخری حد تک چلا گیا لیکن نہ صرف چیمپئینز ٹرافی شان و شوکت سے ہو رہی ہے بلکہ چیمپئینز ٹرافی کے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے میچ بھی گرین شرٹس کے ہی ہیں۔
نہ صرف ہوم لینڈ پاکستان کے تین سٹیڈیمز میں بلکہ بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی کے سبب دبئی مین کھیلے جانے والے میچوں میں بھی فیوریٹ موسٹ میچ وہی ہے جس میں گرین شرٹص کھیلیں گے۔ دبئی میں پاکستان کا صرف ایک ہی میچ شیدول ہے۔ اس میچ کے تمام ٹکٹ کھلتے ہی بِک گئے تھے، اب اضافی نشستیں مہیا کر کے اخافی ٹکٹ فروخت کے لئے پیش ہوئے تو وہ بھ یسب کے سب ہاٹ کیک سے بھی زیادہ جلدی بِک گئے۔
یہ میچ گرین شرٹس اور بلیو شرٹس کا ہے_ وہی روایتی حریف، جن کے میچوں کے دوران گیند اور بلا دو قوموں کے جذبات کی زبان بن جاتے ہیں۔ اس میچ میں بھارتی اور پاکستانی فین ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے پر آمادہ ہیں۔ ادھر ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوئے اور ادھر سب کے سب بِک گئے۔ ہزاروں طلبگار اب ٹکٹ بلیک میں خریدنے کے جتن کر رہے ہیں۔

کرکٹ کے کسی بھی ورلڈ ایونٹ میں پاکستان کی ویلیو بہرحال غیر متنازعہ ہے لیکن پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئیز ٹرافی کے انعقاد میں بھارتی کے بورڈ فار کنٹرول ان کرکٹ بی سی سی آئی نے اتنے روڑے اٹکائے، پاکستانی بورڈ کی راہ میں اتنے کانٹے بچھائے کہ اب فینز کے لئے کرکٹ کے اس واقعتاً میگا ایونٹ کی ویلیو دو چند ہو گئی ہے اور خاص طور سے گرین شرٹس اور بلیو شرٹس کے میچ کا تو پرائم میچ کی طرح انتظار کیا جا رہا ہے۔
دبئی مین چیمپئینز ٹرافی کے صرف وہی میچ ہوں گے جن میں بھارت کو کھیلنا ہے، ان میچوں کو دیکھنے کے لئے بھارت کے ساتھ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا کے فینز بھی دل چسپی رکھتے ہیں لیکن کتنی دلچسپی کس میچ ہے، اس کا اندازہ ٹکٹس کی سیل کی فگرز سے ہو رہا ہے؛ انڈیا کا پہلا میچ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے، اس میچ کے ٹکٹ اب تک آن لائن فروخت نہیں ہو پائے۔ اس کے برعکس پاکستان اور انڈیا کے میچ کی اضافی نشستوں کے ٹکٹ بھی اب نایاب ہو چکے ہیں۔
23 فروری کو دبئی میں سٹیڈیم کا منطر یقیناً دیکھنے والا ہوگا۔ بطاہر یہ کرکٹ میچ ہی ہو گا لیکن دیکھنے والوں کا اشتیاق اور جوش ایسا ہو گا جیسے وہ ہیوی ویٹ باکسرز کی عالمی چیمپئین ٹائیٹل کے لئے باؤٹ دیکھنے آئے ہوں۔

بھارت اپنا پہلا میچ بنگلا دیش سے 20 فروری کو اور آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں 4 مارچ کو ہوگا ۔
آئی سی سی نے فینز کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی کے میچوں کے لیے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اہتمام کیا تھا۔