عابد چوہدری: ایس ایس آئی او یو سٹی ڈویژن پولیس کی حراست سے جنسی زیادتی کے ملزم تنویر الحسنین کے فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر خرم شہزاد اور کانسٹیبل اکرم ملزم تنویر الحسنین کو سی آر او کرانے کے لیے تھانہ نولکھا لے کر گئے تھے، جہاں ملزم نے ہتھکڑی سے ہاتھ نکال کر پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم تنویر الحسنین کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر لایا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ایس آئی خرم شہزاد اور کانسٹیبل اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کی مدعیت انچارج ایس ایس آئی او یو سٹی ڈویژن محمد ارشد نے کی ہے۔
مقدمہ اختیارات سے تجاوز اور غفلت لاپرواہی کی دفعات کے تحت تھانہ نولکھا میں درج کیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔