دلشاد راؤ:سموگ اورفضائی آلودگی کےمستقل حل کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہورمیں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔
اہل لاہور کوآکسیجن کی فراہمی کیلئے 144ایکڑپر 1لاکھ 5ہزار درخت لگائےجاچکے،مزید جاری ہیں۔لاہور کی فضا میں تازگی کا مشن لئے 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سموگ کیخلاف پنجاب حکومت کی تاریخی جنگ ہے، 978 ایکڑ پرسبزدیوار کھڑی کی جائےگی۔ سینئروزیرمریم اورنگزیب کے مطابق شہرکو آکسیجن حب میں بدلنا مریم نواز کا مشن ہے، فضائی آلودگی و شدید گرمی کے خاتمے کیلئے لاہور میں شجرکاری مہم ناگزیرہے۔دریائے راوی کے کنارے وسیع گرین بیلٹ سے صاف ہوا کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App