ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: مختلف ٹریفک حادثات میں تین بھائیوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے

پنجاب: مختلف ٹریفک حادثات میں تین بھائیوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثے کے دوران 10 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر اولیاء ملتان میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملتان میں حسن سوالی چوک پر ویگن، کار اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔