حافظ آباد؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیرمین یونین کونسل عمر دراز گوندل جاں بحق

 حافظ آباد؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیرمین یونین کونسل عمر دراز گوندل جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں سابق چیرمین یونین کونسل عمر دراز گوندل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق عمر دراز گوندل شادی کی تقریب میں جا رہے تھے، اسی دوران جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے سابق چیرمین یونین کونسل عمر دراز گوندل جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ 

عمر دراز گوندل کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔