گلوکار غلام عباس علیل ہو گئے، سی ایم ایچ میں زیر علاج

Ghulam Abbas, City42, CMH ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: نامور غزل گائیک غلام عباس علالت کے باعث سی ایم ایچ ہسپتال داخل ہوگئے .

ستر سالہ غزل گائیک غلام عباس  کو کئی عارضے لاحق ہو گئے ہیں۔  

غلام عباس کے بیٹےحیدر عباس کے مطابق ان کے والد کراچی سے لاہور آنے پر نمونیا میں مبتلا ہوگئے۔ حیدر عباس نے مزید بتایا کہ طبعیت بگڑنے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سی ایم ایچ ہسپتال میں ڈاکٹر ان کے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔گلوکار غلام عباس  کے بیٹے نے پنجاب حکومت کے وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی سے اپیل کی ہے کہ  غلام عباس کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے ۔

غلام عباس پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں اور انہیں ذیابیطس بھی ہے ۔