ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بدترین ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

Traffic Jam in Lahore
کیپشن: Traffic Jam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہزیب شہزاد: شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، فیروزپور روڈ اور جیل روڈ پر ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 فیروز پور جیل روڈ پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، صدیق ٹریڈ سنٹر سے قرطبہ چوک تک ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔ شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑا۔ شہری کئی گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہے، اس موقع پر خواتین، بزرگ اور بچے شدید اذیت میں مبتلا رہے، جبکہ کئی مریض بھی آہیں بھرتے رہے۔