ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران کو گاڑیاں دینے کیلئے گرانٹ منظور

Vehicles
کیپشن: Vehicles
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ جنوبی پنجاب کے افسران کو گاڑیاں دینے کیلئے گرانٹ منظور کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی نے محکمہ داخلہ جنوبی پنجاب کے افسران کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے 48 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دیدی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے محکمہ داخلہ کے افسران کیلئے 4 گاڑیاں خریدنے کیلئے گرانٹ فراہم کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔

کابینہ کمیٹی نے  محکمہ خزانہ کو 48 لاکھ روپے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، اب 12 لاکھ روپے فی گاڑی کے حساب سے خریداری کی جائے گی۔