ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا پہلا ہندو سی ایس پی پولیس افسر راجندر میگھوار

پاکستان کا پہلا ہندو سی ایس پی پولیس افسر راجندر میگھوار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کا قابل فخر سپوت راجندر میگھوار،  پہلا ہندو سی ایس پی افسر، پولیس گروپ الاٹ کردیا گیا۔ اب اے ایس پی راجندر ہوں گے۔
 اندرون سندھ ضلع بدین کے علاقے ملکانی شریف سے تعلق رکھنے والے راجندرمیگھوارنے سی ایس ایس کے 2021 میں ہونے والے امتحان میں کوالی فائی کیا تھا اور امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے انٹرویو میں بھی قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہیں پولیس گروپ الاٹ کیا گیا ہے  اور وہ اب پی ایس پی کے قابل فخر رکن ہوں گے۔
یہ اس امرکی بھی ثبوت ہے کہ  پاکستان میں بھارت کے برعکس ا قلیتوں کو غلام بنا کر  نہیں رکھا جارہا نہ ان کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں اورنہ ہی انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔ محنت اور کارکردگی کی بنیاد پر  انہیں آگے بڑھنے کے لئے مساوی حقوق حاصل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر