(راؤدلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ پلاننگ غیر قانونی تعمیرات کےخلاف اِن ایکشن ، شالامارزون کے مختلف علاقوں میں17 غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن ،13 کو مسمار جبکہ چار کو سربمہر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ ہفتے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ پلاننگ کی جانب سے ایک شیڈول مرتب کیا گیا،اس ضمن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کاشعبہ پلاننگ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ان ایکشن رہا، شالامار زون نے 17 غیر قانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا،میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ون رانا نوید اختر اور میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ شالامار زون نرگس زاہد کی قیادت میں آپریشن کیاگیا۔
شیر شاہ روڈ پر زیر تعمیر دو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا،مدینہ کالونی میں زیر تعمیررہائشی عمارت کو مسمار کیاگیا،میراں والا چوک وسن پورہ میں غیر قانونی زیرتعمیر کمرشل عمارت کو مسمار کیاگیا،گندہ نالا مصری شاہ میں تین غیر قانونی کمرشل بلڈنگز کو سر بمہر کردیا گیاٹوکے والا چوک شاد باغ میں تین غیر قانونی رہائشی تعمیرکو مسمار کیاگیا۔
ایم او پلاننگ ون رانا نوید اختر کہتےہیں میراں والا چوک میں غیر قانونی عمارت کیخلاف کارروائی پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،تاہم پولیس کی مدد سےغنڈہ عناصر کیخلاف کارروائی کی گئی،کمشنر لاہورکی ہدایت پر تمام زونزمیں آپریشن کیلئےشیڈول جاری کیاجاچکاہے،ایم او پلاننگ نرگس زاہد کے مطابق شالامارزون میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن شیڈول کے مطابق کیا جارہاہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ شہری اگر