فری میڈیکل کیمپ میں 700مریضوں کا چیک اپ

فری میڈیکل کیمپ میں 700مریضوں کا چیک اپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:کرامت کالونی بیٹھک سکول الخدمت وومن سنٹر میں لائف کیئر ہسپتال اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈز کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔


میڈیکل کیمپ میں ، آنکھوں کے امراض، ہیپاٹائٹس بی سی کی سکریننگ، ٹی بی ٹیسٹ، ایچ بی اور شوگر ٹیسٹ، دماغ اور پٹھوں کے امراض، گائنی، پولیو سمیت دیگر امراض کا چیک اپ کیا گیا اور ادویات دی گئیں۔


ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کیا۔ اس موقع پر بورڈ ممبران لائف سکول عامر حق، ناصر سہگل سمیت جماعت اسلامی کے رہنماوں ، مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے وابستہ ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔


جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم کاکہناہےکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حکمران سیاسی حربے استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، کیمپ میں مستحق افراد کو بہترین علاج دیا جا رہا ۔
ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 700 سے زائد افرادنےفری میڈیکل کی سہولت حاصل کی جبکہ سرجری اور آپریشن کے مریضوں کو مختلف پرائیویٹ اداروں سے فری علاج کیلئےریفر کردیا گیا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer