(عرفان ملک) سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر نے افسروں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ اس نے کہا ہے کہ گاڑی میں بچے اور فیملی موجود ہونے کے باوجود افسروں نے آپریشن کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر صفدر نے آخری بیان میں بتایا کہ افسروں کی جانب سے انہیں آپریشن کرنے کاحکم دیا گیا۔ جب وہ ذیشان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے تو اس دوران انہیں گاڑی میں فیملی اور بچے بھی نظر آئے۔ جس کے بارے میں انہوں نے افسروں کو آگاہ بھی کیا۔ تاہم افسروں نے اس کے باوجود کارروائی کرنے کے احکامات دیئے۔جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جلد تحقیقات کو مکمل کر کے اعلیٰ افسروں کو پیش کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے افسران کی جانب سے پہلے گاڑی کے شیشے کالے ہونے کی بنا پر فیملی کا پتہ نہ چلنے کا بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔