چوبرجی چوک میں آلوؤں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا

چوبرجی چوک میں آلوؤں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) چوبرجی چوک میں آلوؤں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چوبرجی چوک میں آلوؤں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کی، ٹرک اُلٹنے سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔

ڈولفن فورس اور پنجاب پولیس کے اہلکار ٹرک کو ہٹانے میں لگ گئے۔ ٹرک فنی خرابی کی وجہ سے الٹ گیا، تاہم دو گھنٹے بعد سڑک سے آلو ہٹانے پر ٹریفک رواں ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer