پبلک سروس کمیشن کے اکاونٹ سے 87لاکھ کی رقم جعل سازی

پبلک سروس کمیشن کے اکاونٹ سے 87لاکھ کی رقم جعل سازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: بنک جرائم کورٹ پنجاب میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اکاونٹ سے 87لاکھ روپے کی رقم جعل سازی سے دوسرے اکاونٹ میں منتقل کرنے کے کیس کی سماعت ، 2 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق بنک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ارشد علی کی عدالت میں نیشنل بنک کوئنز روڈ برانچ کے 2 سابق ملازمین عامراعجازاور امان اللہ نے اپنی درخواست ضمانتیں دائر کیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اکاونٹ سے 87 لاکھ روپے کی رقم جعل سازی سے اپنے دو دوستوں کے اکاونٹ میں منتقل کی۔

علاوہ ازیں پنجاب پبلک کمیشن انتظامیہ نے اپنا اکاونٹ چیک کیا تو رقم کم تھی۔ جس پر فوری انکوائری کی گئی۔ ایف آئی اے کو رپورٹ کی گئی اور انکوائری کے بعد 2 ملزمان کو نامزد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت میں عامراعجاز اور امان اللہ نے اپنی درخواست ضمانتیں دائر کیں جو عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد خارج کردیں۔