پنجاب اسمبلی کے باہر تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

پنجاب اسمبلی کے باہر تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  پنجاب اسمبلی کے باہر کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے راستے بند کر دئیے جاتے ہیں جسکے باعث انکا معاشی قتل ہو رہا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اطراف میں راستے اور مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سے تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔
ایکسچینج مارکیٹ کے تاجروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، احتجاجی تاجروں کا کہنا تھا کہ جب بھی اجلاس ہوتا ہے، مارکیٹس بند کروا دی جاتی  ہیں اور گزشتہ 2 ماہ سے مارکیٹ مسلسل بند کروائی جارہی ہیں۔

مارکیٹ بند ہونےکی وجہ سے  کرنسی ایکسچینج سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس سے اسمبلی اجلاس کے دوران مارکیٹیں بند نہ ہوں اور تاجروں کا معاشی نقصان نہ ہو  ۔