اقبال ٹاؤن: کریم بلاک میں گارمنٹس کے سٹور میں آتشزدگی

اقبال ٹاؤن: کریم بلاک میں گارمنٹس کے سٹور میں آتشزدگی
کیپشن: fire
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں گارمنٹس کے سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے کریم بلاک میں کپڑوں کی دکان میں آگ لگ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ کی وجہ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو حکام نے تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پرقابو پالیا۔