ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں منشیات فروشوں کی شامت؛ درجنوں گرفتار، کروڑوں کا مال برآمد

CNF, Counter Narcotics Force, ANF, Narcotics ceased , Drugs control
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دسمبر آتے ہی پنجاب میں منشات کا قلع قمع کرنے والے  جوانوں کے چھاپے عروج پر پہنچ گئے۔ منشات بیچنے والوں کی شامت آ گئی، دو ہفتوں  میں پکڑی گئی منشیات کے ڈھیر لگ گئے۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ( CNF) کے ذرائع نے بتایا کہ فورس نے گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب بھر سے 290 کلو منشیات برآمد کر لی ہیں، ان منشیات کی ویلیو آٹھ کروڑ چاپس لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

دو ہفتے میں پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 31 منشیات بیچنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2025 کے تحت 17 مقدمات  درج کیے گئے۔ 

برآمد ہونے والی منشیات میں ہیروئن ، چرس ، آئس ،کوکین ،افیون، بھنگ شامل ہے۔

گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ( CNF)
 پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کو منشیات کے روگ سے بچانے کے لئے خصوصی فورس بنائی جس کا نام  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ( CNF) پنجاب ہے۔ یہ منشیات کے خاتمے کے لیے قائم کی گئی خصوصی صوبائی فورس ہے جو مریم نواز کے پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے وژن کے تحت بنائی گئی ہے اور پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی صوبائی سطح کی فورس ہے۔ 
 
بنیادی کردار
 مریم نواز شریف نےاس فورس کا آغاز جولائی 2025 میں کیا۔
 اس فورس کا بنیادی مقصد  منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنا، ان کے نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑنا اور نوجوان نسل کو نشے کے روگ ے بچا نے کے لئے گلیوں کو منشیات بیچنے والوں سے  پاک کرنا ہے۔
 ابتدائی مہینوں میں یہ فورس ڈویژنل سطح پر کام کر رہی تھی، لیکن اب اس کا دائرہ کار  پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے، جہاں تھانوں کی طرز پر  سی این ایف کے الگ سٹیشنز قائم کیے جا رہےہیں۔
سی این ایف کے افسران اور جوانوں کو اینٹی نارکوٹکس فورس ( ANF) اکیڈمی راولپنڈی میں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ 
 
اینٹی نارکوٹکس فورس ( ANF) سے تعلق
پنجاب CNF اور وفاقی اینٹی نارکوٹکس فورس ( ANF) قریبی تعاون سے کام کر رہی ہیں۔  دونوں اداروں نے ڈیٹا کے تبادلے، آپریشنل تعاون، اور منشیات کے رجحانات کے تجزیے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کر رکھے ہیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اعلیٰ ترین سطح پر تربیت اور وسائل سے لیس وفاقی اینٹی نارکوٹکس ادارہ ہے جو بارڈر پار سے ہونے والی سرگرمیوں سے لے کر پاکستان کے اندر اور یہاں سے گزار کر دوسرے ملکوں میں لے جائی جا رہی منشیات کی بڑی کنسائنمنٹوں کو روکتا اور پکڑتا ہے، انتہائی طاقت ور منشیات سمگلروں کا قلع قمع کرتا ہے۔ سی این ایف یہی کام پنجاب میں کرتی ہے اور اسے ہر قدم پر اے این ایف کی رہنمائی اور مدد حاصل رہتی ہے۔

دسمبر میں منشیات فروشوں کی خاص شامت

پولیس کی روایت رہی ہے کہ دسمبر کی آخری تاریخ کو  جرائم کے خاتمہ کے لئے سال بھر کے لئے دیئے گئے ٹارگٹ بہرصورت حاصل کرنا ہوتے ہیں ورنہ پوسٹ پر برقرار رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان ٹارگٹس کو حاصل کرنے کے لئے پولیس فورس کے افسران سارا سال تو کوشش کرتے ہی ہیں لیکن دسمبر کا آغاز ہوتے ہی ان کی کوششوں میں غیر معمولی تیزی آ جاتی ہے۔

عادی مجرم دسمبر شروع ہوتے ہی اپنی مجرمانہ سرگرمیاں محدود کر دیتے ہیں یا کچھ ہفتوں کے لئے چھوڑ ہی دیتے ہیں۔ دسمبر میں پولیس کے افسر اور تمام  اہلکار اپنے اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے خاص کوشش کرتے ہیں اور معمول سے زیادہ  چھاپے مارتے ہیں۔ گلیوں میں منشیات بیچنے والے اور دوسرے جرائم پیشہ پولیس کا خاص نشانہ ہوتے ہیں۔ 

اب سی این ایف  کی سپیشلائزڈ فورس کے آنے کے بعد  منشیات فروشوں کی سرگرمیاں نسبتاً کم ہوتی نمایاں دکھائی دے رہی ہیں۔