سٹی 42 : لاڑکانہ کی لہر کالونی میں خوفناک گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ سے پانچ گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، جبکہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 15 افراد زخمی ہوگئے ۔
لاڑکانہ کے لہر کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں پانچ گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، اس حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی، جس کے بعد ملبے تلے دبے بچے غلام مصطفیٰ مغیری کو ریسکیو آپریشن ذریعے باہر نکالا گیا اور فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ٹراما سنٹر میں دوران علاج بچہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت یاسیمن کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد میں سے چار زخمیوں کو لاڑکانہ سے کراچی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے، کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے ۔