ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کی شکایات کے ازالے کیلئے پنجاب حکومت کا شفافیت پر مبنی اقدام

ٹرانسپورٹرز کی شکایات کے ازالے کیلئے پنجاب حکومت کا شفافیت پر مبنی اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹرز کی شکایات کے ازالے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں شفافیت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 اس سلسلے میں اوور لوڈنگ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی خودکار نگرانی کے لیے نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔نئے نظام کے تحت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (آر ٹی اے) کے عملے کو گاڑیوں کی چیکنگ صرف کیمروں کے سامنے کرنے کی اجازت ہوگی، جو سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے منسلک ہوں گے۔ ٹریفک اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کو ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس عمل کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کرے گی۔

ابتدائی طور پر یہ نظام 24 اضلاع میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے لیے نافذ کیا جائے گا۔ آر ٹی اے کے عملے کو سیف سٹی کے کیمروں کے علاوہ کہیں بھی گاڑی چیک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور نئی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس نئے شفاف نظام کے لیے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سیف سٹیز اتھارٹی کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔