سٹی42: بجلی چوری کے مقدمات میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے والے افراد کے خلاف لاہور کے مختلف عدالتوں نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے 300 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چوری کے مقدمات میں نامزد افراد روزانہ کی تاریخوں سے تنگ آ کر جرمانے ادا کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ عدالتوں نے تقریباً 25 مقدمات میں 1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر کے کیسز داخل دفتر کر دیے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات، حافظ رضوان عزیز، احمد اقبال، نوید زمان اور دیگر ججز سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کیسز کی مزید کارروائی عدالتوں میں جاری رہے گی۔