زاہد چوہدری: لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ بڑھ گیا, شہر میں منکی پاکس کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق کردی گئی۔
تینوں مریض میو ہسپتال سے رپورٹ ہوئے ہیں، 35سالہ صفدر، 33 سالہ طیب اور 44 سالہ تنزیلہ منکی پاکس میں مبتلا ہیں۔
میو ہسپتال میں مریضوں کے علاج واسطے کوئی آئسولیشن وارڈ میسر نہیں، مریضوں کو ایمرجنسی وارڈ میں ہی زیر علاج رکھا گیا ہے۔