لاہور میں بارش، موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے بھی نوید سنادی

لاہور میں بارش، موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے بھی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں ڈیوس روڈ ،ایجرٹن روڈ ،کوئنز روڈ کے اطراف ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آگئی، ساتھ  ہی سموگ کے بادل چھٹ گئے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔