لاہور ٹریفک پولیس کا خواتین کیلئے رائیڈفارچینج پروگرام دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور ٹریفک پولیس کا خواتین کیلئے رائیڈفارچینج پروگرام دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: خواتین کو بااختیار اور خود اعتماد بنانے کا مشن, لاہور ٹریفک پولیس نے خواتین کے لئے رائیڈفارچینج پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
تفصیلات کے مطابق رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے وویمن آن وہیل سکول کا دورہ کیا، سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل ٹریننگ کےلئے آئی خواتین سے ملاقات کی۔ 
عمارہ اطہر نے کہا کہ پروگرام کے تحت خواتین کوموٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے، ویمن آن ویلز سکول میں خواتین کی ٹریننگ کا 77 واں بیج زیر تربیت ہے، اب تک 7 ہزار سے زائد خواتین کو ٹرینڈ کیا جا چکا ہے، خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی۔