ٹانک پولیس لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، تین پولیس اہلکار شہید، پانچ دہشتگرد جہنم رسید

ٹانک پولیس لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، تین پولیس اہلکار شہید، پانچ دہشتگرد جہنم رسید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ٹانک میں پانچ دہشت گردوں نے پولیس لائن پر حملہ کیا، ان حملہ آور دہشت گردوں میں خود کش حملہ آور بھی موجود تھا۔
 پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مزاحمت کی۔ آئی ایس پی آر  نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی ٹیموں کو بروقت پولیس کی مدد کے لیے متحرک کیا گیا۔آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا۔
 فائرنگ کے تبادلےمیں پولیس کے تین بہادر اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس انکاؤنٹر کے بعد  پولیس اہلکاروں کی دلیری اور بہادری کے اعتراف میں جاری کئے جانے والےبیان میں کہا گیا کہ  پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔