ویب ڈیسک: کویت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید معطل کر دی گئی ہے جبکہ شرائط پر پورا نہ اترنے والوں کے لائسنس ختم کئے جارہے ہیں۔
فیصلے پر غیر اعلانیہ نفاذ گزشتہ ہفتے سے ہوگیا تھا جب لائسنس کی تجدید کا پورٹل بند کر دیا گیا۔ جس کے بعد غیر ملکی نہ تجدید کرسکتے ہیں، نہ گم شدہ لائسنس کا متبادل نکلوا سکتے ہیں اور نہ ہی نئے لائسنس جاری کرواسکتے ہیں۔
متعلقہ ادارے نے پورٹل بند کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ غیر ملکیوں کے لائسنس کی نئی شرائط کے اعلان کا انتظار ہے۔لائسنس جاری کرنے والے ادارے کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکی بھی لائسنس کی تجدید نہیں کرسکتے۔
دوسری طرف محکمہ ٹریفک نے غیر ملکیوں کو بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے سے خبردار کیا ہے۔محکمہ ٹریفک نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے کے خلاف قانون کے مطابق جرمانے نافذ کئے جائیں۔