جناح ہسپتال سے پیکو روڈ تک مولانا شوکت علی روڈ کوسگنل فری بنانے کا منصوبہ

 جناح ہسپتال سے پیکو روڈ تک مولانا شوکت علی روڈ کوسگنل فری بنانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایل ڈی اے نے اکبر چوک پر انڈر پاس اور جناح ہسپتال سے پیکو روڈ تک مولانا شوکت علی روڈ کو سگنل فری بنانے کیلئے  منصوبے پر دوبارہ کام شروع کردیا ، ایل ڈی اے اون سورس فنڈنگ سے منصوبہ مکمل ہوگا نیسپاک نے ڈیزائن ورک شروع کردیا ۔
 ایل ڈی اے نے اکبر چوک پر انڈر پاس کی ڈیزائننگ اور تخمینہ لاگت پر کام شروع کردیا ہے ۔ ایل ڈی اے اون سورس فنڈنگ سے منصوبہ مکمل ہوگا جبکہ نیسپاک نے ڈیزائن ورک شروع کردیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے اکبر چوک انڈر پاس کے لئے سمارٹ کنسٹرکشن ورک ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اکبر چوک انڈر پاس پری کاسٹ ٹیکنالوجی پر بننے واسا پہلا انڈر پاس ہوگا ۔ ایل ڈی اے نے تعمیراتی ماہرین ، نامور کنٹریکٹرز دے پری کاسٹ ٹیکنالوجی پر مشاورت شروع کردی ہے ۔مولانا شوکت علی روڈ پر جناح ہسپتال جنکشن کی ری ماڈلنگ کی جائے گی ۔ جوہر شادی ہال جنکشن ری ڈیزائن جبکہ راوی ریسٹورنٹ جنکشن کو بند کیا جائےگا۔
 شوق چوک کی ری ڈیزائننگ کرکے سنگل انڈرپاس کی تجویز زیر غور ہے ۔ اکبر چوک پر فل ہائیٹ انڈر پاس زیرو لینڈ ایکوزیشن کے ساتھ بنایا جائے گا ۔ ماڈل ٹاون لنک روڈ جنکشن پر سنگل لین انڈر پاس ہوگا ۔ مادرملت روڈ کو مڑنے والے کو چوک کی ری ماڈلنگ ہوگی ۔ چیف انجنئیر ون کا کہنا ہے کہ اس وقت مولانا شوکت علی روڈ پر ٹریفک کا اژدھام ، ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔ چیف انجنئیر ون کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے منصوبے کو لینڈ ایکوزیشن فری ڈیزائن کررہا ہے ۔ اسرار سعید کا کہنا ہے کہ آئندہ ایل ڈی اے شارٹ ٹرم میں پری کاسٹ ٹیکنالوجی کے تحت منصوبے ڈیزائن کرے گا ۔