پیٹرول کی قیمتوں میں کمی محض مذاق

Petroleum Price In Pakistan
کیپشن: Petroleum Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: مسلم لیگ ن نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی مذاق قرار دے دیا۔ ایم پی اے ربیعہ نصرت نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی، قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
 ربعیہ نصرت کا قرارداد میں کہناتھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی قوم کیساتھ مذاق کے مترادف ہے، نااہل حکمران آئی ایم ایف کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ حکومت نے اپنے مافیاز کو نوازنے کیلئے آٹا،چینی،گھی، ادویات، گیس، بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے، تبدیلی سرکار نے غریبوں، محنت کشوں، مزدوروں،کسانوں سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔ قرارداد میں لیگی ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واضح کم ہو چکی ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے سے پیٹرول 11 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا تھا لیکن حکومت نے صرف 5 روپے ہی کمی کی، عوام کو 12 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا تھا جو نہیں دیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی،عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت تقریبا 83 ڈالر سے کم ہو کر 72 ڈالر اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 81 ڈالر سے کم ہو کر 69 ڈالر کی سطح پر آ گئی، اس تناسب سے پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 10 سے 12 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی تھی لیکن حکومت نے عوام کو پورا  ریلیف دینا شائد مناسب نہیں سمجھا۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی گزشتہ ماہ کی کھپت کے مطابق دیکھا جائے تو حکومت نے مجموعی طور پر عوام کو کم سے کم 12 ارب روپے کے یقینی ریلیف سے محروم کر دیا اور اس میں ایک پیسہ بھی حکومت کی جیب سے نہیں جانا تھا۔ نومبر میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت کا حجم ڈھائی ارب لیٹر سے زیادہ تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer