پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو بغیر نوٹس گیس کی فراہمی بند

TEXTILE MILLS
کیپشن: TEXTILE MILLS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو بغیر نوٹس گیس کی فراہمی بند۔صنعتوں کا پہیہ رک گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا احتجاجاً پنجاب بھر کی ملیں بند کرنے کا اعلان۔
 گیس بحران شدید ہو گیا ،اپٹما نے پنجاب میں تمام ٹیکسٹائل ملز بند کر نے کا اعلان کر دیا ، اپٹما کےمطابق ٹیکسٹائل ملز کے لیے گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے جبکہ پنجاب میں بدھ شام سات بجے سے ٹیکسٹائل ملز کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ۔اس لئے ٹیکسٹائل ملز گیس اور بجلی کی فراہمی تک بند رہیں گی ۔
اپٹما کے انرجی ایڈوائزر طاہر بشارت چیمہ کا کہنا تھا کہ  حکومت نے بغیر نوٹس گیس اور بجلی بند کردی۔ٹیکسٹائل ملز چلانے کیلئے متبادل ایندھن بھی موجود نہیں تھا۔حکومت بروقت اقدامات کرتی تو مشکلات نہ ہوتیں۔ ملز کی بندش سے ہزاروں مزدوروں کا بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔