ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر رل گئے

ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر رل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ملک میں جاری شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی دس سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں1 سے 6گھنٹے  کی تاخیر کا شکار ہوگئیں، جن میں کراچی سےآنےوالی ملت ایکسپریس6گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 3گھنٹے30 منٹ، قراقرم ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس 2گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس،خیبر میل ایکسپریس ,عوام ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،شاہ حسین  ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس1گھنٹہ 30منٹ، گرین لائن اور سر سیدایکسپریس1گھنٹہ، کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer