شدید دھند کے باعث موٹروے جزوی طور پر بند

شدید دھند کے باعث موٹروے جزوی طور پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)لاہورسے خانقاہ ڈوگرہ تک شدید دھند کےباعث حدِ نگاہ صفر ہوگئی،موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کر دی گئی،ترجمان موٹروے پولیس نےشہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے M-2، لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 00میٹر رہ گئی ہے اور ہر قسم کی ٹریفک کےلیے موٹروے بند کر دی گئی،اسی طرح لاہورسےکالا شاہ کاکوتک شدید دھند کے باعث موٹر وے پرحدِ نگاہ صفر میٹرتک رہ گئی ہے جس کے باعث موٹروے بند کرنا پڑی،ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری سفر کے دوران دھند میں بہت احتیاط سےکام لیں۔

گاڑی کےآگے اور پیچھےوالی فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار کم رکھیں،اچانک بریک لگانے سےپرہیز کریں اور ہیڈلائٹ لوبیم پررکھیں، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔

اس حوالےسےموبائل فون ایپلیکیشن"این ایچ ایم پی ہمسفر"میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer