ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبے کو نئی مشکل کا سامنا

اورنج لائن ٹرین منصوبے کو نئی مشکل کا سامنا
کیپشن: City42 - Orange Line Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم): سیکرٹری ٹرانسپورٹ کیپٹن (ر) نسیم نواز کی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چیئرمین پی اینڈ ڈی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین کے لئے مانگے گئے 2 ارب کے فنڈز کی منظوری نہیں دی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اورنج لائن گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس کے ٹریک کی دیکھ بھال نہ ہونے سے سرکاری املاک خراب ہونے لگی۔ جگہ جگہ میٹرو بس کے ٹریک کو کھود دیا گیا جبکہ مرمت کا کام نہیں کیا جا رہا۔ گجومتہ اسٹیشن کے برقی زینے بھی خراب ہیں۔ جس کے باعث بزرگ شہری سیڑھیوں کے ذریعے سٹیشنز تک جانے پر مجبورہیں۔ سٹرکچر کو بروقت پینٹ نہ کرنے کے باعث جگہ جگہ زنگ لگ چکا ہے۔

میٹروبس اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث منصوبے کی مینٹینس کا کام نہیں کیا جارہا ہے ۔ ٹریک پر پڑا تعمیراتی ملبہ کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ 12 کروڑ سے زائد لاگت سے ٹریک کی تعمیر و بحالی 4 ماہ میں مکمل ہونا تھی جو آج تک مکمل تو دور کی بات شروع بھی نہ ہوسکی۔