فلم ”چھپن چھپائی“کے فنکار پروموشن کی غرض سے دار چینی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

فلم ”چھپن چھپائی“کے فنکار پروموشن کی غرض سے دار چینی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ(سٹی42)معروف اداکار احسن خان اور اداکارہ نیلم منیراپنی فلم ”چھپن چھپائی“کی پروموشن کے لئے نکل پڑے۔ دار چینی ریسٹورنٹ گلبرگ میں فلم کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

لالی وڈکامیڈی فلم چھپن چھپائی،جس میں شامل ہیں اداکار احسن خان اور نیلم منیر، دونوں ہی ان دنوں فلم کی پروموشن کر رہے ہیں۔ دار چینی ریسٹورنٹ میں دونوں نے دی میڈیا بریفنگ اور کہا کہ یہ فلم بہت ہی منفرد اور مزاحیہ ہونے کے ساتھ فیملی کے لئے ہے۔

فلم مزاح سے بھرپور ہے جس میں ہوتا ہے ایک اغواءاور پھر ہوتی ہے چھپن چھپائی۔دونوں فنکاروں کا کہنا ہے کہ فلم انتیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور لاہوریے فلم دیکھنے سینما گھر ضرور آئیں۔

مزید دیکھئے: