عابد چودھری:ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او شیراکوٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عرفان عرف رانجھا اور اس کے ساتھی پریم کو شمشان گھاٹ 100 فٹ روڈ سے حراست میں لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی، پستول، 2 قیمتی موبائل فونز اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزم عرفان عرف رانجھا سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا مقدمہ تھانہ مصری شاہ میں پہلے سے درج تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش اور برآمدگی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔