عابد چودھری: لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک نوسرباز اور چور گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گروہ خصوصاً لاری اڈہ اور اس کے گرد و نواح میں شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان معصوم شہریوں کے ساتھ سفر کے دوران انہیں باتوں میں الجھاتے اور موقع ملتے ہی ان سے قیمتی سامان لوٹ لیتے تھے۔ گرفتاری کے وقت ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنصر اور وسیم شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 5 موبائل فون، ایک لاکھ روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔