فاران یامین:غازی آباد کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی کے بعد ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ عادل عرف گوشی اور قیصر نامی ملزمان کی جانب سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گوشی اور قیصر سمیت جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب زخمی اویس نے الزام عائد کیا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ اویس کے مطابق ملزمان کی جانب سے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔