ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ اور دیر کا رابطہ منقطع؛ پاک فوج نے نئے پُل کی تنصیب کیلئے کام شروع کر دیا

باجوڑ اور دیر کا رابطہ منقطع؛ پاک فوج نے نئے پُل کی تنصیب کیلئے کام شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔ 

پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے۔ 

پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا ۔