سٹی 42 : ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے آئی جی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے بونیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
میجر جنرل راؤ عمران سرتاج آج متاثرہ علاقوں میں گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر دیکھا گیا کہ پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔