سٹی 42 : اسلام آباد میں (جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے)2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کرنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔
جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے کیلئے رواں ماہ 20 اگست کو فالو اپ اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق ڈریپ کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، بار کوڈ نظام دوا سازی کی صنعت کی ترقی کیلئے انقلابی قدم ثابت ہو گا۔
حکام وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات، مریضوں کی صحت اور فارما انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہیں، نظام سے مریضوں کا تحفظ اور فارما انڈسٹری برآمدات میں اضافہ ہو گا۔