ویب ڈیسک : ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر 5 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق کرفیو 16 اگست کی شام 5 بجے سے 21 اگست کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر عائد ہوگی۔