ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کی 40 ارب پتی شخصیات کی رپورٹ جاری

 پاکستان کی 40 ارب پتی شخصیات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: پاکستان کی اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی 40 امیر ترین شخصیات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے.

چیئرمین اکنامک پالیسی بزنس ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے اپنے  بیان میں کہا کہ یہ رپورٹ اکنامک پالیسی بورڈ نے تیار کی تاکہ دنیا باعزت افراد کو جان سکے ،پاکستان میں اربوں ڈالر پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنیوالے یہ افراد ہیں،حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 چیئرمین ای پی ڈی بی ڈاکٹر گوہر اعجاز  کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں بلین ڈالر افراد لاکھوں لوگوں کو روزگار دیتے ہیں،حکومت نے ان کا ایک پاتھ باندھ رکھا ہے پھر بھی کاروبار کر رہے ہیں۔

 گوہر اعجاز  نےمطالبہ کیا کہ حکومت فوری شرح سود 9 اور بجلی ٹیرف بھی 9 سینٹ پر لائے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ انور پرویز ،سید بابر علی ،فواد مختار لیک سٹی و دیگر محب وطن بزنس مین شامل ہیں ،حکومت کو بیرون ملک دوروں پر وزراء سیکرٹریز کی بجائے ان افراد کو ساتھ لے جانا چاہئے ،یہی لوگ ملک میں سرمایہ کاری اور روز گار لا سکتے ہیں ۔