وقاص احمد:کاہنہ اور کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ نسرین کو گوردوارےوالی گلی سےمنشیات سپلائی کرتےگرفتار کیا،ملزمہ ثناء بی بی کو اشرف چوک سے چوری چھپے منشیات فروخت کرتے گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ خواتین ملزمان دیگراضلاع سےمنشیات منگواتیں اورملحقہ علاقوں میں فروخت کرتی تھیں،خواتین ملزمان موبائل کے ذریعے آرڈر لیکر مطلوبہ لوکیشنز پر منشیات سپلائی کرتی تھیں،خواتیں ملزمان سے 620 گرام آئس، 1 کلو 60 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، مزیدتفتیش جاری ہے۔