شاہین عتیق: بالاج قتل کیس میں نامزد گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نے گوگی بٹ کی درخواست پر سماعت کی اور عبوری ضمانت میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔ سیشن کورٹ میں عدالتی تعطیلات کے باعث کیس پر مکمل کارروائی نہ ہو سکی۔
عدالت نے چوہنگ پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرے۔
گوگی بٹ نے 16 اگست تک عبوری ضمانت ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے حاصل کی تھی, جس کے بعد آج انہیں سیشن کورٹ میں سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔