ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت آباد ؛ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

لیاقت آباد ؛ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت طلحہٰ عرفان کے نام سے ہوئی، مقتول کو ملزم زبیر نے پرانی دشمنی کے نتیجے میں قتل کیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع پر فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 29 سالہ عمر بٹ کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔